کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس پر باپ بیٹے کے جھگڑے میں ہمسایہ کود پڑا‘ فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے بیٹے اور ہمسائے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس گلی نمبر چار میں رہائش پذیر فہیم احمد کا بیٹے عبیداللہ کے درمیان جھگڑا ہوا بیٹے نے باپ پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فائرنگ کی آواز پر ہمسایہ سیف اللہ نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون (ز)اس کا بھائی نصرا للہ زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایاجبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عبیداللہ اور سیف اللہ کو گرفتار کر لیا۔