جمعیت علماء اسلام عوام کی حقیقی جماعت ہے:ہمین داس اجوانی


نصیرآباد (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہمین داس اجوانی نے کہا ہے کہ اہل پاکستان نے جمعیت علماء اسلام کے بیان کو سمجھ لیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام عوام کی حقیقی جماعت ہے۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال حکومت کی اس دوران ملک تباہ برباد ہوا‘ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ۔اتحادیوں نے  پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال لیا اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا اب پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔سابق سینیٹر ہمین داس اجوانی نے کہاکہ عمران خان نے  ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا مگر تیس لاکھ لوگوں کو نوکری سے نکال دیا۔ عوام کے حقوق ان کے دہلیز پر پہنچانا جمعیت علماء اسلام کی سیاست اور جدوجہد کا محور و مرکز ہے۔ غریب انسانوں کے حقوق ان کی خودمختاری جے یو آئی کے منشور کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن