قوم 26 نومبرکو الیکشن کے اعلان کی خوشخبری سنے گی:جاویداقبال وڑائچ 

Nov 25, 2022

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پرانی سبزی وفروٹ  منڈی ریلوے روڈکے صدرورہنماء پی ٹی آئی شیخ عبدالحمیدکی وفدکے ہمراہ ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات، حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ قوم 26 نومبرکو الیکشن کے اعلان کی صورت میں خوشخبری سنے گی لانگ مارچ کا آخری پڑائوعام انتخابات کی تاریخ ملنے تک رہے گاعمران خان خوداس کی قیادت کے لیے موجود ہوں گے جس سے کارکنوں کاجوش و جذبہ مزید بڑھے گاعمران خان کی حکمت عملی نے امپورٹڈ حکومت کو اپنے ہی جال میں پھنسا دیا ہے حقیقی آزادی مارچ پاکستان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،پورے پاکستان اور بالخصوص رحیم یارخان سے قافلے ایک بار پھر ثابت کریں گے ملک سیاسی اور معاشی طور پر جن گھمبیر مسائل سے دو چار ہے اس کا واحد حل فوری صا ف اور شفاف انتخابات ہیں ۔ شیخ عبدالحمیدنے کہاکہ چیئرمین عمران خان کی کال پر26نومبرکوہرصورت راولپنڈی پہنچیں گے اورحقیقی آزادی کے اس فیصلہ کن مرحلے کے ہر قدم پراپنے قائد کے شانہ بشانہ ہوں گے اس موقع پراینٹی بیگنگ کمیٹی کے ممبرراناطیب غفورودیگرموجودتھے۔

مزیدخبریں