افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیںکرتے‘مختیار خان یوسفزئی 

کوئٹہ( این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مختیار خان یوسفزئی نے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کے پارٹی سے اخراج کوغیر آئینی اور پارٹی تنظیمی اصولوں کے منافی قرار دیتے اور مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دسمبر کے آخری ہفتے ہونے والی مرکزی کانگریس میں پارٹی کو فعال اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا،ہم نے دس سال کے دوران پارٹی کے آئینی اداروں میں موجود بحرانوں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ختم کرنے کیلئے کوشش کی اورآئندہ بھی پارٹی کو اپنے منشور و آئین کے بنیادی اصولوں کے مطابق فعال بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے ،افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے طالبان فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کریں اور جو بھی انتخابات میں کامیاب ہواقتداراسکے حوالے کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کچلاک میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن