لورالائی( این این آئی) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہاہے کہ درسگاہوں کو آباد رکھنا معیار تعلیم کو بلند اور ناخواندگی کا خاتمہ اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے لیئے اساتذہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نسل نو کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے اپنی خدمات احسن انداز میں نبھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں کلی پٹھانکوٹ غلام دستگیر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے دورے کے دوران کیا۔ اسں موقع ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر سید ساجد شاہ،ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سے موجود تھے۔کلاسوں کا معائنہ کیا۔سکول ہذا میں زیر تعلیم طالبات سے سوالات پوچھے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کی طرف پلٹ کر دیکھنے کی بجائے مستقبل کی جانب توجہ مرکوز کرنا چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سالانہ امتحان میں پوزشن لینے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اسکول میں مسائل کے بارے میں استفسار کیا اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
درسگاہیں آباد رکھنا‘ناخواندگی کا خاتمہ اوّلین ترجیحات میں شامل ‘ڈپٹی کمشنر لورالائی
Nov 25, 2022