اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کی کارروائی‘ جعلی اشٹام فروش گرفتار

Nov 25, 2022

 کوٹ رادھا کشن( نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن لاریب اسلم کی جعلی اشٹام فروشوں کے خلاف کارروائی‘ واجد نامی جعلی اشٹام فروش کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن لاریب اسلم نے جعلی اشٹام فروش واجد کے خلاف انکوائری ریونیو افسر نائب تحصیلدار نوکر حسین کے سپرد کی جنہوں نے بعداز انکوائری ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کا استغاثہ پولیس کو ارسال کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن امجد ڈوگر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں