سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیںملکی سلامتی سے کھلواڑ نہ کریں، ملکی سلامتی و استحکام کو عمران خان خطرے میں ڈالنے سمیت جمہوری اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں، پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سفارتی طور پرعمران خان نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی عمران خان کے لانگ مارچ سے انہیں شرمندگی،مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔