شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)دستور ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض احمد گجر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو مکمل طور پر سپورٹ کررہی ہے اور عالمی سطح پر کشمیری مسلمانوںکی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد کررہی ہے ۔ عمران خان پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر ،گللگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بھی جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر افضال حیدر،حاجی غلام نبی ورک ،چودھری عدیل گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر عاشر عظیم یزدانی ،شمس حسن بھٹی ،زین ڈوگر محمدابوبکر بھٹی ،وکی گجر ،شاہد اقبال گجر،سابق سیکرٹری میاں علی بشیر ،رائے محمدظریف کھرل سمیت دیگر موجودتھے۔