آرمی چیف کاتقررسنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا: مدثر قیوم،مظہر ناہرا   

Nov 25, 2022

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے، چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے، اقبال صدیق سدھو سٹی صدر، سہیل عباس سندھو صدر یوتھ ونگ، حسیب عارف سراء تحصیل صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا افواج پاکستان میں اہم ترین تقرریوں پر آئین و قانون سنیارٹی اور میرٹ پر عمل کیا گیا ہے جو ان کا تدبر بھرا قابل تحسین اقدام ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم نے صدر پاکستان کو پسند اور ناپسند کی بجائے خالص میرٹ پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے تقرر کی سفارش کی ہے مسلم لیگی قیادت کے اس فیصلے سے ملک میں رول آف لاء آف کا بول بالا ہو گا ۔

مزیدخبریں