حکومت کا روس کیساتھ توانائی شعبے میںآئندہ ماہ معاملات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(نا مہ نگار) حکومت نے روس کیساتھ توانائی شعبے میںآئندہ ماہ معاملات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان میں قائم تیل صاف کر نے والی ریفائنریاں روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی تیاری کیلئے آمادہ ہوگئیں ہیں،بہتر ڈیل ملنے سے سالانہ 2ارب ڈالر سے زائد بچت ہوسکتی ہیوزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات،خام تیل، گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ ہموار ہو جائے گی،وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے پائپ لائن انفراسٹرکچر سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے ،خام تیل،ریفائنڈ پروڈکٹ اور ایل این جی کے شعبوں میں مسائل اور اسٹریٹجی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے ،پی ایس او، پارکو، پی ایل ایل اور انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کو اجلاس میں ورکنگ پیپر پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ،آج(جمعہ کو)ہونے والے اجلاس میں روس کیساتھ توانائی معاہدہ کے مقاصد، اہداف، مسائل اور مالی فوائد طے کرنے کا فیصلہ ہو گا،ذرائع نے مزید بتایا کہ روس سے بہتر ڈیل ملنے سے سالانہ 2ارب ڈالر سے زائد بچت ہوسکتی ہے،ڈیل کی صورت میں زرمبادلہ ذخائر پر دبا ئوبھی کم ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن