اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کردی گئی ،انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دفعہ144کے تحت عوامی اجتماعات پر پابند ی ہوگی۔اس سے قبل بھی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ تھی لیکن گزشتہ روز اس کی معیاد ختم ہوگئی جس کی وجہ ضلعی انتظامیہ اب دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔