فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد نے کمسن گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 229 (ر ب) مکوآنہ کے رہائشی عرفان کی تیرہ سالہ بیٹی (ن) ستیانہ روڈ پر علی زید کے گھر میں کام کرتی تھی، مالک کے ڈانٹ کر گھر سے نکالنے پر نمرہ اپنے گھر جانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ 411 گ ب کے رہائشی ملزمان شہباز اور ہیرا اسے لفٹ دینے کے بہانے اغوا کر کے 21 گ ب میں اپنے پولٹری فارم پر لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے‘ پھر گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
فیصل آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی
Nov 25, 2022