وفاقی کابینہ: موسمیاتی تبدیلی فنڈ کا قیام خارجی محاذ پر بڑی فتح قرار


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کابینہ اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزراءکا اپنی علالت کے دوران تیمار داری، نیک تمناﺅں اور صحت یابی کیلئے دعاﺅں پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ، وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر مواصلات، وزیر توانائی، این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے ریلیف و بحالی کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آئے حالیہ سیلاب میں نقصانات کو بین الاقوامی فورم COP-27 میں کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ وزیر اعظم نے سیلاب سے ہوئے نقصانات پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے نقصانات کے ازالے کیلئے مدد کی یقین دہانی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبردآزما ہونے کیلئے اس خطرے سے دوچار ممالک کیلئے لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کے قیام کو خارجہ محاذ پر پاکستانی کی بڑی فتح قرار دیا۔ کابینہ نے وزیرِ اعظم کے سیکرٹری سید توقیر شاہ کی والدہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
وفاقی کابینہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...