عمران کو فون ، سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال ، پرویزالہی نے فنکاروں کی فلاح کیلئے ٹرسٹ بنا دیا 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر مشاورت کی گئی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے عمران خان کی خیریت دریافت کی۔ عمران خان نے بتایاکہ اللہ کے فضل وکرم سے تیزی سے صحت یاب ہورہا ہوں، معمولی سی تکلیف باقی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے ان کی صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا کرے۔ علاوہ ازیں  پرویز الٰہی سے اداکار طارق ٹیڈی مرحوم کے بیٹے جنید طارق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے جنید طارق کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا اور جنید طارق کو فوراً ہی سی ایم آفس میں نوکری دینے کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ فنکاروں کیلئے خصوصی ٹرسٹ ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کے فنڈز سے قائم ہوگا۔ فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔ فنکاروں کی امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے بورڈ آف ٹرسٹی قائم کردیا گیا، وزیراعلیٰ سربراہ ہوں گے۔ پرویزالٰہی نے فنکاروں کے لئے ماہانہ امداد 5 ہزار سے 25 ہزار روپے کر دی۔ پائلٹ مریم مختیار کی برسی پر پیغام میں پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہید مریم مختیار نے پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ شہید پائلٹ مریم مختیار خواتین کیلئے ایک مثال اور قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ شہید مریم مختیار ایک قومی اثاثہ تھیں۔ وزیراعلٰی نے پتوکی میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کے ملزموں کو گرفتار کرنے پر قصور پولیس کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قصور پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ علاوہ ازیں پرویز الٰہی سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ طاہر جاوید اور وفد نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی سال کے کام 3ماہ میں کردئیے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی او راب بھی دن رات عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کر رہے ہیں۔ طاہر جاوید اور وفد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی۔  پرویز الٰہی نے کہا کہ کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriations کمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن کی جانب سے مجھے خصوصی مراسلہ موصول ہوا ہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کیلئے کیلیفورنیا کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ معاہدے سے پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی، کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...