اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی کی اور قومی کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے گفتگو کی اور شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا کام لڑنا ہوتا ہے۔ ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔ شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا۔ ورلڈکپ میں کلوز مارجن سے ہارے۔ بھارت ورلڈ کپ میں دس وکٹوں سے ہارا۔ ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہو گئی ہے۔ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کھلاڑی ہے۔ مجھے فٹبال اور ہاکی پسند ہیں۔