کراچی (نیوز رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم امجد علی کو گیارہ سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر اقبال میئو نے موقف اپنایا تھا کہ امجد علی پر اسی سال مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ملرم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امجد علی پر لگائے گئے تمام تر الزامات ثبوتوں کی روشنی میں ثابت ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملرم امجد علی کے خلاف ایس آئی یو کی جانب سے مقدمات درج کئے گئے تھے۔