کراچی (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی، عاجز دھامرا اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سبین غوری، طارق منصور کے کاغذات منظور کرلیئے گئے۔سینٹ سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکر نے قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کرنے پر اپنی نشست چھوڑ دی تھی، جس کے باعث اس نشست کو خالی قرار دے دیا گیا تھا۔ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیئے گئے۔ نثار کھوڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے، اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلیں گے۔