کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب زمان نے کہا ہے کہ مٹیاری کرپشن کیس میں ہمارے خاندان کا نام جوڑا گیا ۔مٹیاری کرپشن کیس میں اگر ہمارے کہیں کوئی کردار ہو تو ہم عوام کو جواب دہ ہیں۔ ڈی سی مٹیاری کو ہم نے نہیں لگوایا تھا۔ بہت جلد آپ کو اس کیس میں خوشخبری ملے گی۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی بھی موجود تھے۔ مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ سکھرحیدرآباد موٹروے اسکینڈل سامنے آیاہے ۔جے آئی ٹی بن چکی ہے۔میں نے ضروری سمجھا کہ اس معاملے پربات کی جائے۔یہ مٹیاری کاکیس ہے اس لئے مینے بات کرنامناسب سمجھا ہے ۔اس مسئلے کوبدقسمتی سے اچھالا گیا۔ہمارامیڈیاسے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ سوشل میڈیااورالیکٹرنک میڈیاپرہمارے خاندان کواس کیس سے جوڑاگیا۔ اس اسکیم کے لئے چارارب سے زائد رقم رکھی گئی۔ کسی منتخب نمائندے کااس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔زمین کی خریداری کی لین دین میں ہماراکوئی کردارنہیں ہے ۔اگرہم نے کسی کی سفارش کی ہوکسی خریداریابیچنے والے کی ڈیل کروائی ہویالنک ثابت ہوتوہم ذمہ دارہیں۔ایس اینڈ جی ڈی سے افسران تعینات ہوتے ہیں۔ یہ قومی منصوبہ ہے ہم مکمل کروائیں گے۔اس سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔میری فیملی پاکستان بنانے والوں کی ہے۔ہمیں اپناتعارف کروانے کی ضرورت نہیں ہم نے اپنی ذاتی زمینیں اسکولزاورکئی اداروں کو عطیہ کیں۔ میراصرف ایک ہی بینک اکائونٹ ہے۔میں اس کی تفصیلات دینے کوتیارہوں۔ہمارے لئے وزارتیں اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ میرے داداکووزیراعظم اوروالد کووزیراعلی بنانے کی آفرزآئی ہم نے ٹھکرادی۔ میرے لئے میرے خاندان کی عزت اہم ہے۔وزیراعلی سندھ جب چاہیں گے میں دیرنہیں لگائوں گا۔اس منصوبے کی تکمیل ہوگی۔انشا اللہ تب تک بلاول بھٹووزیراعظم ہونگے۔ے سیاسی بونے یہیں رہیں گے