سائنو سندھ ریسورسز کیلئے فائر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ایوارڈ 

Nov 25, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر) شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے سائنو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (SSRL)کو نیشنل فورم برائے ماحول اور صحت کی جانب سے ماحول کو محفوظ بنانے کی کمپنی کی مشترکہ کاوشوں کے اعتراف کے طور پر 12ویں فائر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سائنو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (SRRL)کے ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مسٹر وانگ گو کنگ نے تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے کمپنی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا ۔ اِس موقع پر سندھ کے وزیرِ بلدیات سید ناصر علی شاہ بھی موجود تھے ۔ SSRLکے سی ای او مسٹر لی جیگن نے ایواڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ہم SSRLمیں اپنے کارکنوں کی حفاظت اور بہبود کے لئے پوری طرح پُر عزم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی اپنے کارکنوں کو کسی بھی حادثے سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے ۔ SSRLتھر کول فیلڈز بلاک 1مائینگ پروجیکٹ تیار کر رہی ہے جوکہ تھر بلاک 1انٹرگریٹڈ کول مائن پراجیکٹ کا حصہ ہے ۔ یہ پراجیکٹ ـ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ترجیحی نفاذ کا منصوبہ ہے ۔ اِس میں 7.8ملین ٹن سالانہ پیداوار اور 2X660MWسپر کریٹیکل لگنائٹ پاور اسٹیشن کے ساتھ اوپن پٹ کوئلے کی کان کی تعمیر اور آپریشن شامل ہے ۔ 7.8Mtpa SSRL اوپن پٹ کول مائن پروجیکٹ کا واحد آپریٹر ہے ۔

مزیدخبریں