افغانستان نے 125 نئی  ایمبولینسز حاصل کرلیں 


کابل (شِنہوا)افغانستان کی وزارت صحت عامہ کو ازبکستان کے ساتھ ایک طے شدہ معاہدہ کے مطابق 180ایمبولینسز میں سے  125 موصول ہو گئی ہیں ۔وزارت کے ترجمان شرافت زمان نے جمعرات کے روز  شِنہوا کو بتایا کہ 60لاکھ 51ہزار امریکی ڈالرزمالیت کی ایمبولینسز ملک کے دارالحکومت اور صوبوں میں صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے وزارت صحت عامہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت نے پورے افغانستان میں صحت سمیت عوامی خدمات کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے کیونکہ اس  جنگ زدہ ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو صحت کی مناسب رسائی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...