اسلام آباد (عترت جعفری )اب جبکہ اہم تقرریاں پایہ تکمیل تک پہنچ گئیں ہیں ِ،جس سے مختلف حلقوں کی طرف سے پیدا کیا جانے والا ہیجان ختم ہو گیا ہے ، تاہم سیاسی اور معاشی چیلنجزاپنی جگہ پر موجود ہیں ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی آخری مرحلہ کی تاریخ سر پر آ گئی ہے،اسلام آباد میںکنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کی تیاری مکمل ہے،جبکہ معاشی لحاظ سے ملک کے لئے آئندہ ماہ بہت اہم ہیں ،ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری جو کراچی سے اسلام آباد آئے اور اب لاہور جانے کی تیاری کر رہے ہیں ،ان کی اسلام آباد میں موجودگی کے دوران ان کی چند سرگرمیاں رپورٹ ہوئیں جن میںایک میں انہوں نے وزیر آعظم سے ملاقات کی ،ایک اجلاس میں شرکت کی اور مولانا فضل الرحمان اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتیں کی،جبکہ ان کی غیر اعلانیہ ملاقاتیں اس سے زائد تھیں جن کے بارے میں خاموشی رہی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر لاہور میں پنجاب کی موجودہ صورت حال کا براہ راست جائزہ لیں گے،ان کے سامنے آپشنز موجود ہیں،ایک زریعے نے بتایا ہے کہ جس سیاسی بحران کا سامنا ہے اس میں پنجاب کی موجودہ صورت حال کو سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے،اور اس کے باعث بحران بڑھا ہے،زرائع کا کہنا ہے سابق صدر پنجاب کے حوالے سے رابطوں کے بعد اتحادی قیادت کے سامنے آپشن رکھیں گے،اس میں بات چیت بھی ایک آپشن ہو سکتی ہے ،معاشی حواالے سے آئندہ ماہ عالمی ڈونر کانفرنس کا انعقاد یقینی بنانا ہے،چونکہ پاکستان نے آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ ادا کرنا ہے اس لئے حکومت آئندہ ماہ میں ان فلوز کو بڑھانے کی تگ دو کر رہی ہے تاکہ زرمبادلہ پر دباؤ میں کمی آئے اور ڈالر کو پر نہ لگنے پائیں ۔
اہم تقرریاں پایہ تکمیل تک پہنچنے سے ہیجان ختم، سیاسی اور معاشی چیلنجز اپنی جگہ موجود
Nov 25, 2022