سارہ انعام قتل کیس میں فردجرم کیلئے ملزمان کوکیس کی نقول فراہم


اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عطاء  ربانی کی عدالت نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں فردجرم کیلئے ملزمان کوکیس کی نقول فراہم کردی گئیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کیس کیمرکزی ملزم شاہنوازامیرکو جیل سے عدالت پیش کیاگیا جبکہ ملزمہ ثمینہ شاہ بھی عدالت پیش ہوئی،دوران سماعت مرکزی ملزم شاہنوازامیر کی جانب سے وکیل بشارت اللہ جبکہ ملزمہ ثمینہ شاہ کی جانب سے وکیل زافران زلفی نے وکالت نامہ جمع کروایا،عدالت نے وکلائ￿  کی موجودگی میں ملزمان کیس کی نقول فراہم کیں اور فردجرم عائد کرنے کیلئے کیس کی سماعت5دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن