وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال نہ ہو سکی،سرفراز نواز


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹرسرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ برباد کیجا رہی ہے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے باوجود ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحال کیلئے ایک میٹنگ بھی نہیں ہو سکی ہے ایک ارب روپیہ لگا کر چیئرمین پی سی بی نے جونیئر لیگ کروائی جسکا کوئی فائدہ نہیں ہواکرکٹ ایسوسی ایشنز اور کلبز پر پابندی لگی ہوئی ہے چھ کھلاڑیوں کو مینٹرز کے نام پرایک ایک کروڑ روپیہ فی کس ادا کیاگیا بورڈ میںزاتی دوستوں کو نوازا جا رہا ہے لاکھوں روپے تنخواہیںوصول کرنیوالے کرکٹ کیلئے کچھ نہیں کر رہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف خود کرکٹ کھیلتے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ پاکستانی کرکٹ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آج بھی عمران خان سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں ”روزنامہ نوائے وقت ©©“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے حالیہ ٹی تونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی پراگرس قابل زکر نہیں جنوبی افریقہ ہارا توہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم فائنل میں پہنچ گئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹیم کیلئے کچھ نہیں کر رہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...