ملتان( خبر نگار خصوصی)سیکٹر کمانڈرایم فور عاطف چوھدری کے حکم پر آئل ٹینکرز کے خلاف انفورسمنٹ جاری ہے انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر آئل ٹینکرز کی فٹنس،ویک ٹائرزاور سیفٹی کٹس کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ موٹرویز پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرزکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور انکو رات 10:00 بجے سے صبح 06:00 تک موٹرویز پر سفر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔