کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) خطہ کشمیر کے مسلمان تاریخِ انسانیت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، اقوام عالم کی بے حسی شر مناک، مسلم امہ نے ذاتی مفادات کے حصو ل میں نہتے کشمیریوں کو بھارتی درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑرکھاہے، نام،نیہاد سیکولر بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا پر بے نقاب ہوچکا ، عالمی قوتوں کا انسانی حقوق پر دوہرا معیار اختیار کررکھاہے، بھارتی ظلم و استبدادکی تاریک رات چھٹنے والی ہے،وطن کی آزا دی کی تحریک میں شہدا ء کا خو ن رائیگان نہیں جائیگا، ان خیالا ت کا اظہارسابق وائس چیئر مینز میونسپل کمیٹی مہر مزمل علی چدھرڑ، ملک طاہر شفیق، ملک ناصر شفیق(پیر کبیر والے) سیکرٹری جنرل انجمن صحافیان/ پریس کلب راؤ محمد ناصر یامین، پرنسپل سکالر زسکول میاں محمود احمد صدیقی،پر نسپل گیر یژن سکول سسٹم سیداحتشام رضا،سابق چیئر مین یونین کونسل مہر غلام مجتبیٰ تر گڑ، چیئر مین سٹیزن رائٹس کونسل /جنرل
سیکرٹری مر کزی انجمن تاجران دوست گروپ چوہدری اختر جلال نعیم، صدر سٹیزن رائٹس کونسل/سیکرٹری نشرو اشاعت مر کزی انجمن تاجران چوہدری محمد یٰسین کمبوہ، چوہدری عبدالوہا ب، پیر سعیداحمد اسامہ،سابق کونسلر راؤ محمد سلیم ثاقب، ذیشان سلیم بھٹہ،حاجی محمد حسین روفی،سردار شیرا ز سلیم کھو کھر، ملک عثمان ظفر اعوان، رانا محمد عرفان نے سیمینار میں خطابا ت کے دوران کیا۔
ذاتی مفادات:امہ نے نہتے کشمیریوں کو بھارتی درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑرکھا
Nov 25, 2022