ٹبہ سلطان پور ( سٹی رپورٹر‘سپیشل رپورٹر) بستی امب والا کی رہائشی بیوہ فرح نازنے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ بہو ماریہ خاکوانی نے اپنے والد اورنگزیب ‘ مسلح ساتھیوں منشی اقبال،غلام مرتضیٰ،محمد صدیق،سرور،غلام رسول اور تین نامعلوم افراد کے ہمراہ اس کے اور اس کی بیٹی کے ملکیتی رقبہ پر آگئے اور قبضہ کی کوشش کرنے لگے گندم اور رایا کی فصل کو پانی لگانا شروع کردیا ہوائی فائرنگ بھی کی 15 پر کال کی تو پولیس کی گاڑیاں آتی دیکھر مبینہ ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے 7 نامزد سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
بہو کا والدکے ساتھ مل کر بیوہ ساس کے رقبے پر قبضہ کی کوشش
Nov 25, 2022