فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف سکواڈ میں ہونا چاہیے تھا‘شاہدآفریدی


ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم عالم کو ڈراپ کرنے پر بول اْٹھے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے فواد عالم کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کے لیے بڑی پرفارمنس ہیں۔ پاکستان کا عالمی کپ کا فائنل کھیلنا بڑی کامیابی ہے تاہم قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔ شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں نئی انجری ہوئی ہے، بحالی میں دو سے تین ہفتے لگ جائیں گے۔ ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش انڈر 19 کا پاکستان آکر ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، ہمیں ٹیم مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن