ملتان (سپورٹس ڈیسک) سپین کے مڈ فیلڈر گاوی سابق برازیلین سٹار فٹ بالر پیلے کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں گول کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ جمعرات کو قطر کے شہر دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچ میں گاوی نے کوسٹاریکا کے خلاف گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔سابق برازیلین سٹار فٹ بالر پیلے نے 1958ء میں 17 سال239دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ مینویل روساس نے 18 سال 93 دن کی عمر میں ورلڈ کپ گول سکور کیا تھا۔