ملتان (سپورٹس ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میںارجنٹائن کیخلاف زخمی ہونیوالے سعودی فٹبالر کا جبڑا، چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں،جنہیں واپس وطن بھجوادیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔یاسر الشھرانی نے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں۔