بورے والا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن وہاڑی کے سابق صدر چوہدری محمد نعیم خالق اور اصغر علی جاوید نے ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کو ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کرکے عرب کنٹری اور جنوبی ایشیاء میں فٹبال کے نوجوان کھلاڑیوں میں شوق اور اک نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے۔ اس جیت سے اس خطے میں فٹبال کے کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
سعودی عربیہ کی فتح سے عرب اور ایشائی ملکوں میں فٹبال کو فروغ ملے گا : نعیم خالق، اصغر علی
Nov 25, 2022