رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) جہانگیر ترین نے رحیم یار خان میں قائم اپنی دونوں شوگر ملز آج سے چلانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت شوگر ملز کنٹرول ایکٹ کے تحت رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر میں شوگر ملز کو 25 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کر چکی۔ لیکن شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملز فعال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں قائم جہانگیر ترین کی دونوں شوگر ملز نے آج سے فعال ہونے کا اعلان کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے آج سے فعال نہ ہونے والی شوگر ملز کے خلاف شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کم از کم دس لاکھ روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات بھی شامل ہیں۔
جہانگیر ترین کا رحیم یارخان میں اپنی دونوں ملز آج سے چلانے کا اعلان
Nov 25, 2022