وہاڑی ہسپتال میں ادویہ کی خریداری میں ایک کروڑ کاغبن


وہاڑی(نمائندہ خصوصی) وہاڑی ہسپتال میں ادویہ کی خریداری میں ایک کروڑ کاغبن۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو وہاڑی میں فوکل پرسن و پروکیورمنٹ نے قواعدو ضوابط نظر انداز کرتے ہوئے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کم قیمت پرلوکل پرچیز میڈیسن کیلئے ٹینڈر ایوارڈ کر دیا۔حسن میڈیسن کمپنی ،مہتاب جاوید اور غلام مرتضیٰ نامی شہریوں کی درخواست پر ڈی سی وہاڑی صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اے ڈی سی جی سید وسیم حسن شاہ کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات میں غبن ثابت ہونے پرسی ای او محمد ارشد ملک کو ٹینڈر کینسل کرکے سابقہ 3سال کا ریکارڈ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی سہولت کی خاطر فوری نئے ٹینڈر کو میرٹ پر مکمل کرنے اور فوکل پرسن و پروکیورمنٹ آفیسر رمیزالرحمٰن کیخلا ف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم جا ری کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...