دنیاپور(نامہ نگار) ملک لانگ مارچ اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہے۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔مہنگائی پر بہت جلد قابو پا لیں گے۔ شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبدالرحمن کانجو نے شہباز اکمل بلوچ سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر غیر رسمی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کواس وقت مہنگائی غربت اور بے روزگاری سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے جنرل سیکرٹری بار رانا عظمت علی خان اور رانا شفقت علی خان کے والد رانہ حشمت علی خان۔ماسٹر محمد صدیق احمد، راو سعید احمد کے والد راو محمد ابراہیم۔اور میاں عمران کے بھائی کی وفات پر ان کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پرسابق چیئرمین فہد نور خان جوئیہ رانا عاصم خان اترا محمد ارشد خان بلوچ خان اللہ بخش خان کانجو رمضان طاہر خان جوئیہ ملک عطاء اللہ اعوان.میاں لیاقت حسین آرائیں اور چوہدری شہبازسعید طوربھی موجود تھے ۔