ملتان (خبر نگار خصوصی ) ایم این اے مملکت ملک عامر ڈوگر،سٹی صدر تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگرنے لانگ مارچ راولپنڈی میں شرکت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں یونین کونسلز سے آئے ہوئے چیئرمین،وائس چیئرمین ودیگر عہدیداران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اس ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں جمہوریت اوربہتر مستقبل کے لیے لانگ مارچ کیا۔ عمران خان اس ملک و قوم کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانا چاہتا ہے اس لیے ہم سب کو بڑھ چڑھ کرعمران خان کی کال پر راولپنڈی میں جان چاہیے حکمران ابھی سے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہوچکے ہیں ان نااہل کرپٹ حکمرانوں کے ہوش اڑگئے ہیں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیرہ ڈوگر ہاو¿س سے 10بجے رات کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ راولپنڈی کے لیے قافلہ روانہ ہوگا اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری ظہیر اعوان، رانا سلطان محمود،سینئر نائب صدر اشرف ناصر خان، فنانس سیکرٹری ملک عزیزلابر،عبدالمجید گجر،سلیم اللہ خان،نبیل راجپوت،ملک شہزاد،رانا عارف، ڈاکٹر عارف ہانس، شہریار بھٹہ،قاسم خان،عامر رو¿ف، حافظ دانیال، سرفراز کلیمنٹ،شیخ ناصر، عدنان خان، ہدایت اللہ گجر ودیگر شریک تھے۔
عامر ڈوگر