مہندر پال پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر‘ یدھسٹر چوہان سیکرٹری نامزد


ملتان‘ رحیم یار خان (خبر نگار خصوصی ‘ بیورورپورٹ) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ کو مینارٹی ونگ جنوبی پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی اور صدر انصاف مینارٹی ونگ پاکستان جے پرکاش لوہانا نے انصاف مینارٹی ونگ جنوبی پنجاب کی گورننگ باڈی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ کو صدر منیارٹی ونگ جنوبی پنجاب جبکہ رکن صوبائی اسمبلی یدھسٹر چوہان کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیاگیا۔ سرفراز کلیمنٹ کو سینئر نائب صدر، لالا بہادر چوہان،ایموئل دتہ،احتشام خرم اور شگفتہ ناز کو نائب صدور،نوید انجم گل کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،اوم پرکاش راٹھور،سلیم الیاس ،عاصم شہزاد سہورتہ اور روبینہ ندیم کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل،سنیل رضا کو سیکرٹری اطلاعات،درشن جی کونائب سیکرٹری اطلاعات جبکہ کامران کو فنانس سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔اس نئی ذمہ داری پر مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اس کو جانفشانی اور لگن سے نبھائیں گے اور عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں تمام اقلیتی برادری کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
مینارٹیز ونگ

ای پیپر دی نیشن