جس معاشرے میںخیانت ہو مثالی نہیں بن سکتا: محمد خان شیرانی


ملتان (سپیشل رپورٹر)امیر جمعیت علماءاسلام پاکستان معروف بزرگ سیاستدان و پارلیمنٹیرین وسابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں جھوٹ اور خیانت سرایت کرجائے دیانت کافقدان ہو وہ معاشرہ کبھی بھی مثالی معاشرہ نہیں بن سکتااور اس معاشرے میں امن بھی قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اسکی معیشت درست ہوگی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بحیثیت ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سچائی اور دیانت کو اپنائیں اور سچے اور دیانت دار لوگوں کے ساتھ وابستہ ہوکر خیر کے کاموں میں ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد مدنی ومدرسہ مدینةالعلوم تغلق ٹاو¿ن میں طلباءکی دستاربندی کی تقریب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ حفظ قرآن ایک اہم عظیم کام ہے اور قرآن کریم اللہ کی کلام ہے اوراسکی حفاظت کا ذریعہ ہمارے سینا، دل و دماغ کو اللہ نے بنایا اس پرہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا ہے اس موقع پر پروفیسر عبدالماجد وٹو، مولانا غلام مصطفی فردوسی نے بھی خطاب کیا بعدازاں 16 طلباءکرام کی دستاربندی بھی مولانا محمد خان شیرانی، مولانا عبدالماجدوٹو، مولانا سعید احمد، حاجی محمد امین، قاری عمر عثمان، قاری ابوبکر عثمان مدنی نے کی ۔
 محمد خان شیرانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...