ملتان ( خبر نگار خصوصی )ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد کی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ملتان سے ملاقات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باہمی رابطوں سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا گیا ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ملتان محمد طاہر سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،سابق صدر خواجہ محمد حسین،شیخ فیصل سعید،عمیر سعید اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق شامل تھے ملاقات میں اسمگلنگ کی روک تھام اور ایکسپورٹرز ایمپورٹرز کے مسائل پر بات چیت کی گئی کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ محمد طاہر نے کہا کہ انڈسٹریز کے پنپنے کی راہ میں حائل اسمگلنگ کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کی وجہ سے دیگر سیکورٹی ایجنسیز سے مدد لیتے ہیں صدرایوان میاں راشد اقبال نے کہااسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے تاجر و صنعتکار برادری تعاون کرے گی انہوں نے کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ کو ملتان ایوان کے دورے کی بھی دعوت دی اس موقع پر کلکٹر کسٹمزانفورسمنٹ نے وفد کی جانب سے بیان کئے گئے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ملتان رانا عرفان،محمد نعیم اور محمد تنویر بھی موجود تھے
کلکٹر کسٹمز
انڈسٹریز کی ترقی میں حائل سمگلنگ کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں: کلکٹر کسٹمز
Nov 25, 2022