وزیراعظم کا مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار , وزیراعظم کی مرحوم اسماعیل تارا کی بلندی درجات کے لیے دعا  کی۔وزیراعظم کا مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار  کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ  مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے, انہوں نے پاکستان میں مزاح کو آرٹ کی ایک صنف کے طور پر مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے ناظرین کے ذہنوں پر انکی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں خصوصاً پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ففٹی ففٹی میں ان کی اداکاری یادگار رہےگی ; ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جایئں گی 

ای پیپر دی نیشن