وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی ہے اور پاک فوج کی طرف سے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا عزم قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے طعنے سے لے کر غیرشائستہ زبان تک استعمال کی اور جدوجہد جھوٹی آزادی کے نام پر شروع کی جبکہ مسلح جدوجہد کے لیے حلف لیے گئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اہم تعیناتی کے آئینی عمل کو تماشا بنانے کے لیے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا گیا جبکہ چاہیے تو یہ تھا کہ عمران خان 26 نومبر کے اجتماع کو ملتوی کرتے لیکن وہ تو راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ عمران خان یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کر دیں۔
الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں، رانا ثنا اللہ
Nov 25, 2022 | 17:55