حکومتی شاہ خرچیوں،اشرافیہ کی مراعات،کم ازکم اجرت کی عدم ادائیگی پر بحث

Nov 25, 2023

رانا فرحان اسلم


ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور وقفہ سوالات کے دوران حکومت کی شاہ خرچیوں، اشرافیہ کی مراعات اورکم سے کم اجرت کی عدم ادائیگی زیر بحث آئی۔ نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے غزہ کی صورتحال کو گھمبیر قرار دیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے کردار پر تنقید کی۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ غزہ میں پچاس ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مجھے مصر سے آگے نہیں جانے دیا گیا۔ پاکستان کیوں خاموش ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے توجہ دلاو¿ نوٹس کے دوران حکومت کی شاہ خرچیوں اشرافیہ کی تنخواہوں اور مراعات میں بے پناہ اضافے اور سرمایہ داروں کی جانب سے کم سے کم اجر ت بتیس ہزار روپے ادا نہ کئے جانے کا سوال اٹھایا جس پر ایوان میں موجود نگران وفاقی وزیر خزانہ نے جواب دیا۔ 

مزیدخبریں