بیشک اللہ نے مومنوں سے ان کے مال اور جان خرید لیے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لیے جنت ہے یہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں اس کے ذمہ کرم پر سچا وعدہ تورات اور انجیل اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس پر خوشیاں مناﺅ اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔ ( سورة التوبة )
توبہ کرنے والے عبادت کرنے والے حمد کرنے والے روزہ رکھنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے نیک کاموں کا امر کرنے والے بری باتوں سے منع کرنے وا لے خدا کی حدود کی حفاظت کرنے والے ( یہی مومن لوگ ہیں ) اور اے پیغمبر مومنوں کی بہشت کی خوشخبری سنا دو ۔ ( سورة التوبة )
جو خدا کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرا ر کو نہیں توڑتے ۔ اور جن ( رشتوں )کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے ان کو جوڑتے ہیں اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں ۔ اور وہ جو اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے صبر کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو (مال ) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی کو دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے ۔ ( سورة الرعد)
بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے ۔ جو اپنی نماز میں گڑ گڑاتے ہیں ۔ اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑتے رہتے ہیں ۔ اور جو زکوة ادا کرتے ہیں ۔ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مگر اپنی بیویوں اور شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی ملک ہیں ان پر کوئی ملامت نہیں ۔ اور جو ان دو کے سوا کچھ چاہیں وہ ہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔ اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کو ملحوظ رکھتے ہیں ۔ اور وہ اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ یہی لوگ وارث ہیں ۔ کہ فردوسکی میراث پائیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ( سور ة المﺅ منون )
اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام ۔ اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں ۔ا ور وہ جو دعا کرتے ہیں اے ہمارے رب دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھ بیشک اس کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے اور دوزخ ٹھہرنے کی بری جگہ ہے ۔ اور وہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں بلکہ کے اعتدال کے ساتھ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم ۔ ( سورة الفرقان )