راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) نے اپنے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر دبئی میں گولڈن جوبلی کی تقریب منائی۔ یہ تقریب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں سو سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی- گولڈن جوبلی تقریب کے انعقاد کے لئے ڈاکٹر عامر رضوان، ڈاکٹر گلفراز خان، ڈاکٹر جمشید خان، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر فرازہ اور ٹیم کے دیگر لوگوں نے بطور معاون کام کیا- تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ آر ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد عمر تھے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمزی تھے- راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) کی گولڈن جوبلی تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، ڈاکٹر ظفر غوث صدر ڈاکٹرز ونگ، راجہ امجد صدرچنارونگ، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ظفر معین، صدر راویان عرب قطر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر شفقت، ڈاکٹر عامر رضوان، ڈاکٹر گلفراز، ڈاکٹر جمشید، ڈاکٹر فرازہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، صحافیوں پاکستان قونصلیٹ دبئی کے ویلفیئر اتاشی، ویلفیئر آفیسر اوردیگر معزز لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ھوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر، ڈاکٹر سید حسنین علی جوہر، ڈاکٹر عامر رضوان، پروفیسر ڈاکٹر ظفر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، ڈائریکٹر کیئر کلاو¿ڈ علی شوکت اور سید فخر الحسنین شاہ نے کہا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) کو کمیشن کی حالیہ رینکنگ کے آغاز سے ہی (HEC) ہائر ایجوکیشن کے مطابق پاکستان کی دس بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا تھا- RMU آج بنیادی ڈھانچے اور صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کی سرگرمیوں کا ایک بین الاقوامی مرکز ہے جو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمرکے زیر انتظام ہے۔ پروفیسر محمد عمر جو دو بار ستارہ امتیاز کے وصول کنندہ رہ چکے ہیں یہ پاکستان میں کسی شہری کو دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اس موقع پرفیصل نیاز ترمذی، پروفیسر محمد عمر، ڈاکٹر سید حسنین علی جوہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اعزازی شیلڈز اور تقریب میں شریک ڈاکٹر خواتین و حضرا ت کو میڈل بھی دیئے گئے- راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریب کے انعقاد کو شرکائے تقریب اور را ولینزنے بے حد سراہا اور تقریب کے منتظم ڈاکٹر سید حسنین علی جوہراور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا- گولڈن جوبلی تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی-
دبئی میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد
Nov 25, 2023