پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حکومت نے نیا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنےکا پلان تیار کر لیا ہے۔اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئےخط جاری کیا گیا ہے،نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا، ہم نے15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کیےجائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔