ن لیگ،متحدہ، جی ڈی اے دیگر اتحادیوں نے سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف "جہاداکبر"کا اعلان کردیا۔

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے سندھ میں خود کو پی پی پی کے متبادل کے طور پر پیش کر دیا اور پیپلز پارٹی کیخلاف جہاد اکبر کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں ن لیگ کے بشیر میمن، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے شاہی سید، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے راشد شاہ اور جے یو آئی رہنما¶ں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ بشیر میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن اور سسٹم چلانے کے باوجود کہتی ہے ہمارا کوئی متبادل نہیں۔ ہم آج یہاں متبادل کے طور پر موجود ہیں، سندھ میں شہباز سپیڈ لانے کےلئے مل کر کام کریں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں۔ کراچی ترقی کرے گا تو سندھ ترقی کرے گا، صوبہ آگے بڑھے گا تو پاکستان کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سکول بند کیے جارہے ہیں، صوبے کے عوام کو پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم سندھ میں حکومت بنائیں گے، صوبہ خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان میں بھی خوشحالی نہیں آئے گی۔ ہمارے اتحاد کا مقصد سندھ کی ترقی ہے، ہم سب مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے، آنے والا وقت سندھ کے مظلوموں کا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں ہم انہیں مسائل سے نکالیں گے۔ اس موقع پر شاہی سید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہتی ہیں، ہم سندھ میں بھتا خوری کے سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جی ڈے اے رہنما راشد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جہاد اکبر کا اعلان کرتے ہیں، پاکستان میں کرپشن کے خلاف جدوجہد سندھ سے شروع ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...