لاہور (آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاون کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میںجمعہ اور (آج) ہفتہ کو تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین شامل ہیں، محکمہ سکول و ہائرایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جمعہ اور (آج) ہفتہ کو مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا، لاہور میں مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ صرف سائیکلنگ کی اجازت ہوگی۔