آر ایل این کی قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ‘ ایل این جی خریداری کیلئے بولیاں اوپن 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.20 فیصد اضافے سے 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اکتوبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے جو اکتوبر میں 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔دوسری جانب نگران حکومت نے سردیوں میں گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے بولیاں کھول دی گئیں۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ال این جی کارگو کیلئے چار بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ کم سے کم بولی 18.46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوموصول ہوئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ بولی 19.64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو موصول ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...