سابق ارکان اسمبلی 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرادیں ورنہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت مشکل ہو گی‘الیکشن کمشن

اسلام آباد ( وقائع نگار+نیٹ نیوز) الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے سے متعلق یاددہانی کرا دی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے کہا گیا ہے سابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔ سابق ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق 16 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن