اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز کاروباری ہفتہ ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 268 ارب روپے بڑھی

Nov 25, 2023 | 12:38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس مرتبہ ختم ہونے والا کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا۔ 100 انڈیکس نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔

100 انڈیکس میں گزرے ہفتے کے دوران  2023 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2763 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 59502  جبکہ کم ترین سطح 56738 رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں 3.65 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 105 ارب روپے رہی۔  مارکیٹ کیپٹلائزیشن  268 ارب روپے بڑھی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8549 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں