ایک ہفتے کے دوران دالوں اور آٹے کی قیمت بڑھ گئی

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی، اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،بارہ اشیاء سستی اور 21کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 41.13 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،12 اشیا ضروریہ سستی،21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے لہسن فی کلو 26 روپے مہنگا ہوا،پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا،زندہ مرغی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 3 روپے،دال مونگ اور دال چنا ایک ایک روپے مہنگی ہوئی،20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روپے مہنگا ہوا،آگ جلانے والی لکڑی 6 روپے مہنگی ہوئی،ماچس کی ڈبیہ،سرسوں کا تیل اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 9 روپے سستے ہوئے،ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو 20 روپے سستا ہوا،انڈے فی درجن 2 روپے،کھلا دودھ 1 روپے سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق سگریٹ،چینی اور کیلے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن