اثاثہ جات کیس ، نیب نے فرح گوگی کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا

Nov 25, 2023 | 12:50

نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس میں فرح گوگی کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان اور احسن جمیل گجر نے بچوں کے نام پر بھی اثاثے بنا رکھے ہیں، بیٹے کے نام پر ڈیفنس سمیت دیگر مقامات پر جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق بچوں کے نام پر جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، جائیدادوں کے ریکارڈ کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خطوط لکھ دیئے۔ذرائع کے مطابق بچوں کو ذاتی حیثیت میں طلبی کے لیے پراسیکیوشن ونگ سے رائے طلب کر لی ہے ،بچوں کے نام پر بنائے گئے اثاثوں کے ذرائع آمدن کیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات درکار ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان، احسن جمیل سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہے ہیں ، ملزمان پر کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کے الزمات ہیں، فرح خان اور احسن جمیل کو متعدد کال اپ نوٹس بھیجے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں